کراؤن اسٹیل کرکٹ کلب مدینہ منورہ کے چودھری ذوالفقار کے اعزاز میں عشائیہ

86

کراؤن اسٹیل کرکٹ کلب کے کھلاڑیوں نے مدینہ منورہ آمد پر جنرل منیجراور ٹیم کے سربراہ چودھری ذوالفقار کے اعزاز میں ایک عشائیے کا اہتمام کیا، جس میں کراؤن اسٹیل کرکٹ کلب کے ٹیم منیجر ساجد رانا، کپتان آفتاب ریاض، آئی سی سی اور اے سی سی انٹرنیشنل ٹورنامنٹس میں سعودی کرکٹ کی نمایندگی کرنے والے آل راؤنڈرحماد سعید نے شرکت کی۔ ان کے علاوہ دیگر کھلاڑیوں میں فدااللہ، خالد بھٹی، وقاص ریاض، آصف ببلو، عرفان مرشد، ساجد کمانڈو، حمزہ شکیل، حمزہ آفتاب اور فیاض چوھان شامل تھے۔ واضح رہے کہ چودھری ذوالفقار طویل عرصہ پاکستان میں رہنے کے بعد مدینہ منورہ حاضری کے لیے تشریف لائے تھے۔ انہوں نے کھلاڑیوں سےٹیم کے امورپرتبادلہ خیال بھی کیا۔