خالد خورشید کو صدمہ

107

اردو نیوز کے ڈپٹی ایڈیٹر، پاکستان جرنلسٹ فورم کے رکن مجلس عاملہ سینئر صحافی خالد خورشید کی والدہ کا کراچی میں انتقال ہوگیا، جس کی اطلاع ملتے ہی وہ تدفین میں شرکت کے لیے پاکستان روانہ ہو گئے۔ قبل ازیں قونصل جنرل پاکستان خالد مجید، ڈپٹی قونصل جنرل شائق احمد بھٹو، قونصل پریس حمزہ گیلانی، پاکستان جرنلسٹس فورم کے ارکان، پاکستانی کمیونٹی کے سرکردہ افراد نے خالد خورشید کی رہایش گاہ جاکر ان سے تعزیت کی اور مرحومہ کے لیے دعائے مغفرت کی۔