ملتان میں چور کوتوال کو ڈانٹ رہے ہیں‘ سینیٹر شبلی فراز

51

اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہملتان میں چور کوتوال کو ڈانٹ رہے ہیں‘ مذہب امن کا درس دیتا ہے لیکن فضل الرحمن ریاست کے خلاف ڈنڈا استعمال کر نے کی بات کر رہے ہیں‘ عام حالات ہوتے تو ہمارا جلسے روکنا ناجائز ہوتا‘ عوام کا تحفظ حکومت کی قانونی اور اخلاقی ذمے داری ہے‘ اگر یہ جلسے کی کال لندن میں دیتے تو ان کو جوتے پڑتے کیونکہ وہاں قانون کی حکمرانی ہے۔ نجی ٹی وی سے با ت چیت کرتے ہوئے سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن مذہب کے پیچھے چھپے ہوئے ہیں‘ ہمیں عوام کو کورونا وائر س سے بچانا ہے‘ یہ اسلام آباد ہائی کور ٹ کے حکم کی بھی نفی کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم غریب عوام کے جان ومال کی حفاظت کر رہے ہیں‘ ہمیں آنسو گیس چلانے کا کوئی شوق نہیں ہے مگر قانون بھی خاموش تماشائی کا کر دار نہیں ادا سکتا ہے‘ اپوزیشن کے اراکین ذہنی طورپر مفلوج ہو چکے ہیں‘ یہ اپنی کرپشن اور ذاتی مفادات کے لیے اکٹھے ہو رہے ہیں‘ ملتان میں چور کوتوال کو ڈانٹ رہے ہیں۔