کرتار پور راہداری پی ٹی آئی حکومت کا کارنامہ ہے،عثمان بزدار

40

لاہور(صباح نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ سکھ برادری کو بابا گرونانک دیو جی کے جنم دن پر مبارکباد دیتے ہیں، حکومت اسلامی تعلیمات کے مطابق مذہبی رواداری پر یقین رکھتی ہے۔ کرتار پور راہداری کا قیام تحریک انصاف کی حکومت کا کارنامہ ہے، باباگرونانک کا جنم دن سکھ برادری کا روایتی مذہبی اور خوشیوں بھرا تہوار ہے۔ بابا گرو نانک مذہبی رواداری اور بین المذاہب ہم آہنگی کی بہترین مثال تھے۔ سکھ برادری کو مذہبی رسومات کی ادائیگی کے لیے تمام تر سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ سکھ برادری کو اپنے عقائد کے مطابق زندگی بسر کرنے کی مکمل آزادی ہے۔ ان کے گوردواروں کی دیکھ بھال، تزئین و آرائش اور سیکورٹی پر خصوصی توجہ دی گئی ہے۔