اپوزیشن جماعتیں ہر قیمت پر جلسہ کریں گی،احسن اقبال

56

اسلام آباد (صباح نیوز) مسلم لیگ (ن)کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے کہا ہے کہ ہم نہ کوئی این آر او مانگ رہے ہیں ،جب بھی تحریک چلتی ہے تو وہ حکومت سے این اوسی لے کر نہیں چلتی اگر حکومت پی ٹی ایم کے آج پیرکو ہونے والے جلسے کا راستہ روکے گی اور اسٹیڈیم میں جگہ نہیں دے گی تو پھر متبادل جگہ جلسہ ہو گا ، جلسہ ضرور ہو گا اور بہت بڑا ہو گا، موجودہ حکومت پاکستان کے لیے ایک خطرہ بن گئی ہے۔ان خیالات کااظہار احسن اقبال نے نجی ٹی وی سے انٹرویو میں کیا انہوں نے کہا کہ شریف خاندان اور بھٹو خاندان نے جمہوریت کے بے شمار قربانیاں دی ہیں اور اسی جدوجہد سے متاثر ہو کر ان کی نئی نسل بھی جمہوری تحریک کا حصہ بننا چاہتی ہے تو یہ ایک خوشگوارعمل ہے اور اس کا خیرمقدم کرنا چاہیے کہ جمہوریت کو نئے چہرے مل رہے ہیں،ہماری تحریک کا مقصد یہ ہے کہ پاکستان 73سال کے بعد آئین اور ضابطہ کے مطابق چلانے کے لیے تمام شراکت دار اتفاق رائے کریں۔