قادیانی لابی پاکستان کیخلاف سازشیں کررہی ہے‘ختم نبوت کانفرنس

67

کوئٹہ (آن لائن)مذہبی رہنمائوں نے کہا ہے کہ قادیانی لابی پاکستان کے خلاف سازشیں کررہی ہے،عالم کفرمختلف حربے استعمال کرکہ مسلمانوں کے جذبات سے کھیل رہا ہے، گستاخانہ خاکوں کی اشاعت قابل مذمت اقدام ہے، اسلامی ممالک فی الفور فرانس سے سفارتی تعلقات ختم کریں اور امت مسلمہ فرانسیسی مصنوعات کا بائیکاٹ کرے۔ان خیالات کااظہار عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے رہنما مولانا اللہ وسایا، مفتی راشد مدنی،جمعیت علما اسلام کے رہنما حافظ حسین احمد شرودی،مولانا انوارالحق حقانی، مفتی احمد خان سمیت دیگرقائدین نے بھی ختم نبوت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ مقررین نے کہا کہ ختم نبوت اور ناموس رسالت کے تحفظ کاکام آئینی اور قانونی حق ہے،تحفظ ختم نبوت کا کام آخرت میں جنت کے حصول کاآسان ذریعہ ہے،ہنمائوں نے کہا کہ قادیانیت سمیت دیگر فتنوں کی سرکوبی کے لیے متحد ہو کر جدوجہد کرنا ہوگی۔