فیصل آباد (آئی این پی)فیصل آباد مدینہ ٹائون میں طلال چودھری کے گھر پر پولیس کا چھاپا ، طلال چودھری چھت سے وڈیو بناتے رہے۔ دوسری جانب ن لیگی رہنما فیصل آباد کے صدر شیخ اعجاز کے گھر پر بھی پولیس کا چھا۔ شیخ اعجاز کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ بیٹے علی حیدر کو گرفتار کر لیا ہے ۔مسلم لیگ (ن) کی ایم این اے عائشہ رجب کا کہنا ہے کہ ان کے گھر میں بھی پولیس نے داخل ہونے کی کوشش کی ہے۔دریں اثنا ایک بیان میں طلال چودھری نے کہا ہے کہ ہمیں مریم نواز کے جڑانوالہ میں استقبال کے لیے روکنے کے لیے ہراساں کیا جا رہا ہے ۔ ملتان ، لاہور جلسوں اور ورکر کنونشن کو ناکام بنانے کے لیے کارروائی کی جا رہی ہے ۔