پاکستان اقلیتوں کیلیے دنیا کا محفوظ ترین ملک ہے،گورنرپنجاب

37

لاہور(صباح نیوز)گورنر پنجاب چودھری محمد سرور سے رکن پنجاب اسمبلی سردار مہندر پال و دیگر نے ملاقات کی، گورنر نے سکھ برادری کو بابا گرونانک کے جنم دن پر مبارکباد دی۔اس موقع پرانہوں نے کہا کہ پاکستان میں سکھوں سمیت تمام اقلیتوں کو مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے، قائد اعظم کے ویژن کھے مطابق پاکستان اقلیتوں کیلیے دنیا کا محفوظ ترین ملک ہے،بھارت میں مودی کی نگرانی میں اقلیتوں کا قتل عام ہو رہا ہے، کرتارپورراہداری منصوبہ بھارت کو ہضم نہیں ہو رہا۔ آر ایس ایس اورنریندر مودی کا ایک ہی مشن ہے جو امن کے لیے تباہ کن ہے۔حکومت سکھ یاتریوں کو سیکورٹی سمیت تمام سہولتیں دے رہی ہے۔