عمران خان ہر علاقے کی یکساں ترقی چاہتے ہیں‘ اسد عمر

34

اسلام آباد(اے پی پی)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی واصلاحات وخصوصی اقدامات اسدعمر نے کہا ہے کہ عمران خان پاکستان کے ہر علاقے کی یکساں ترقی چاہتے ہیں، یہی نظریہ ہمارے ترقیاتی منصوبہ بندی کی بنیاد ہے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے ایک ٹوئٹ میں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ 2 دن شمالی سندھ کا دورہ کیا،گھوٹکی، سکھر اور لاڑکانہ کے اضلاع میں لوگوں سے ملاقات کی اور علاقے کی ترقیاتی ترجیحات کے بارے میں لوگوں کی رائے لی ہے۔