پی ڈی ایم کی تحریک سے حکومت بوکھلا گئی ، عبدالمالک بلوچ

59

کوئٹہ (آن لائن)نیشنل پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے ملتان میں سیاسی کارکنوں اور رہنمائوں کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کی احتجاجی تحریک سے سلیکٹڈ حکومت بوکھلا گئی ہے ، بلوچستان اور سندھ کو تقسیم کرنے کی سازشوں کا آغاز کردیا گیا ہے، پروفیسر لیاقت سنی کا اغوا قابل مذمت اقدام ہے ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز سماجی رابطے ویب سایٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کیا۔ عبدالمالک بلوچ نے مزید کہا کہ بلوچستان اور سندھ کو تقسیم کرنے کی سازشوں کا آغاز کردیا گیا ہے بلوچستان کے کوسٹل علاقوں کے تمام زمینوں پر قبضہ کیا جارہا ہے کراچی اور بلوچستان کے ساحل کو ملا کر ایک وفاقی یونٹ بنانے کی سازش کا ماسٹر پلان بھی تشکیل دیا گیا ہے جس پر موجودہ حکومت عملدرآمد کرنا چاہتا ہے۔