اپوزیشن ملک میںانتشارپھیلانے سے باز آ جائے‘ پرویز خٹک

76

نوشہرہ (آئی این پی) وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کہ اپوزیشن باز آجائے ، ملک کو انتشار کی طرف نہ لے کر جائے ، مقابلہ اسمبلیوں میں ہوتا ہے ، شور مچانے ، جلسے جلوسوں سے حکومتیں نہیں جاتیں،مولانا فضل الرحمن کی قیادت میں تمام چور اپنی چوری چھپانے نکلے ہیں۔ان خیالات کااظہار انہوں نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر کیا۔دفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کہ کورونا بہت تیزی سے پھیل رہا ہے، ایسے حالات میں جلسوں سے نقصان عوام کا ہوگا ۔ پی ٹی آئی نے عوام کی خاطر رشکئی میں تاریخی جلسہ منسوخ کیا۔ مولانا فضل الرحمان کی قیادت میں تمام چور اپنی چوری چھپانے نکلے ہیں۔