دنیا میں فضائی آلودگی سے 65لاکھ افراد ہلاک ہوئے‘ رپورٹ

57

اسلام آباد(اے پی پی) ایک سال کے دوران دنیا بھر میں فضائی الودگی سے 65لاکھ افراد ہلاک ہوجاتے ہیں۔ عالمی ادارہ صحت کی رپورٹ کے مطابق دل، ٹی بی، ہیپاٹائٹس، سرطان،دمہ اور فلو وغیرہ جیسی بیماریاں زیادہ شرح اموات کا سبب ہیں۔تاہم اب فضائی الودگی بھی موت کی ایک اہم وجہ بنتی جا رہی ہے۔عالمی ادارہ صحت نے ایشیائی اور صحرائی ممالک میں فضائی الودگی یعنی سموگ کو صحت کے لیے خطرناک قرار دیتے ہوئے اس کے تدارک کے لیے جامع اقدامات کی ضرورت پر زور دیا ہے تاکہ ہر سال لاکھ انسانوں کی زندگیاں بچائی جا سکیں۔