حافظ نعیم ودیگر کا ماسٹر ماجد غنی‘ ڈاکٹر راؤ ثمین خان کے انتقال پر اظہار تعزیت

64

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ضلع کورنگی کے فعال اور دیرینہ رکن ماسٹر ماجد غنی اور معروف ڈاکٹر راؤ ثمین خان کے انتقال پر جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمن، نائب امرا برجیس احمد، ڈاکٹر اسامہ رضی، ڈاکٹر واسع شاکر، مسلم پرویز، راجا عارف سلطان، سیکرٹری عبد الوہاب، ڈپٹی سیکرٹریز راشد قریشی، عبد الواحد شیخ، یونس بارائی، عبد الرزاق خان، انجینئر عبد العزیز، نوید علی بیگ، عبد الرحمن فدا، سیکرٹری اطلاعات زاہد عسکری و دیگر نے گہرے دکھ اور غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحومین کے لیے مغفرت، لواحقین و پسماندگان کے لیے صبرجمیل کی دعا کی ہے۔