غیر قانونی نقل مکانی کو روکنے کیلیے برطانیہ اور فرانس میں معاہدہ

81

لندن (اے پی پی) تارکین وطن کی غیر قانونی نقل مکانی کو روکنے کے لیے برطانیہ اور فرانس کے مابین ایک نئے معاہدے پر دستخط کیے گئے ۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ معاہدہ اس وقت کیا گیا جب تارکین وطن کی بڑی تعداد نے حالیہ مہینوں میں سمندری راستے کے ذریعے برطانیہ میںغیر قانونی طور پر داخل ہونے کی کوشش کی۔