بلوچستان ، غیر ملکی ایرانی ڈیزل کی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی

85

کوئٹہ (آن لائن)بلوچستان کسٹمز نے پنچگور کے مقام پر چھا پے کے دوران بڑے پیمانے پر غیر ملکی ایرانی ڈیزل کی سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔ اتوار کے روز پنجگور کسٹمز موبائل اسکواڈ نے ہینو ٹرک ٹینکر سے 35ہزار لیٹرز غیر ملکی ڈیزل برآمد کی جنکی قیمت تقریباًایک کروڑ روپے مالیت بنتی ہے۔