کراچی (اسپورٹس ڈیسک)انگلینڈ کرکٹ ٹیم نے جنوبی افریقاکو دوسرے ٹی 20 انٹرنیشنل میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد 4 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں 0-2 سے اپنے نام کرلی۔ پارل میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ کے کپتان اوین مورگن نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تو جنوبی افریقا مقررہ اوورز میں 6 وکٹ کے نقصان پر 146رنز ہی بناسکی۔جنوبی افریقا کے کپتان کوئنٹن ڈی کوک 30 رنزاور جورج لنڈے نے 29 رنز کی اننگز کھیلی،جبکہ انگلش اسپنرعادل رشید نے 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔انگلینڈ کرکٹ ٹیم نے ڈیوڈ ملان کی ناقابل شکست نصف سنچری کی بدولت مقررہ ہدف 6وکٹوں کے نقصان پر ایک گیند قبل حاصل کر لیا، ڈیوڈ ملان کو عمدہ بلے بازی کرنے پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔خیال رہے کہ انگلینڈنے پہلے ٹی 20 انٹرنیشنل میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد 5 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی تھی،دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا ٹی 20 میچ کل کھیلا جائے گا۔