ملتان کے جلسے کیلیے سندھ سے کرایے پر لوگ بھیجے جارہے ہیں‘شہباز گل

35

اسلام آباد(صباح نیوز)وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ شہباز گل نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کو ملتان سے لوگ نہیں ملے تو سندھ بھر سے کرائے پر لوگوں کو بھجوایا جانے لگا ،عوام ان کے ملک دشمن بیانیے کو مسترد کر چکے ہیں۔ان خیالات کااظہار انہوں نے ایک بیان میں کیا۔انہوںنے پی ڈی ایم کے ملتان میں ہونے والے جلسے کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ پشاور جلسے کے بعد ان کی عوامی حیثیت کھل کر سامنے آ چکی۔ یہ اب سندھ سے لوگوں کو کرائے پر ملتان بھجوا رہے ہیں، ٹرانسپورٹ، کھانا، دیہاڑی ملے گی کورونا کی پرواہ نہیں کرنی۔