پیپلز لیبر بیورو کے رہنما کا مطالبہ

66

پیپلز لیبر بیورو سندھ کے صدر سینئر مزدور رہنما حبیب الدین جنیدی نے سائٹ کراچی کی ایک فیکٹری میں کیمیکل ٹینک کی صفائی کے دوران 6مزدوروں کی ہلاکت کو قتل قراردیتے ہوئے اس پر شدید احتجاج اور اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ اس اندوہناک واقعہ کی اعلیٰ سطحی تحقیقات کرواکے ان کے ذمہ داران کو قرارواقعی سزادی جائے کہ جنہوں نے مزدوروں کو اور ضروری آلات فراہم کیے بغیر انتہائی خطرناک کام کرنے پر مجبور کیا۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ محنت کی جانب سے فیکٹریز کے انسپکشن کے نظام کو موثر بنانا ضروری ہے تاکہ ایسے سانحات پر کسی حد تک قابو پایا جاسکے۔ حبیب الدین جنیدی نے مطالبہ کیا کہ حادثہ کے نتیجے میں زندگی کی بازی ہارنے والے تمام محنت کشوں کے لواحقین کو فی کس 50 لاکھ روپے کی امدادی رقم فراہم کی جائے۔