ورکرز ویلفیئر اداروں میں حقیقی نمائندگان نامزد کیے جائیں

97

متحدہ لیبر فیڈریشن اور پاکستان مزدور محاذ کا مشترکہ اجلاس لاہور میں منعقد ہوا۔اجلاس میں مزدور رہنمائوں محمد یعقوب، الطاف حسین بلوچ، نذیر شہزاد، محمد اکبر، حنیف رامے، زیبر وارثی، کامریڈ محمد اکبر اور کامریڈ محمد یونس کے علاوہ دیگر رہنمائوں نے بھی شرکت کی۔ اجلاس کے شرکاء نے کہا سوشل سیکورٹی اور ورکرز ویلفیئر بورڈ پنجاب کی کمیٹیوں میں وزیر محنت پنجاب کی پسند و نا پسند سے ہٹ کر مزدوروں اور صنعت کاروں کے حقیقی نمائندوں کو نمائندگی دی جائے اور ورکرز ویلفیئر بورڈ میں سیاسی بھرتیاں بند کی جائیں۔ وزیر اعظم پاکستان صنعت کاروں کے ساتھ ساتھ مزدوروں کے لیے بھی مراعات کا اعلان کریں اور لیبر قوانین پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔