پاکستان اسٹیل ملازمین کی برطرفی معاشی قتل ہے‘ شیراز جٹ

87

پاکستان اسٹیل انصاف لیبر یونین (سی بی اے) کے صدر شیراز جٹ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اسٹیل کے 4544ملازمین کی جبری برطرفیوں کے عمل کی بھرپور مذمت کرتے ہیں اور اس خلاف ہر ممکن اقدامات اْٹھائے جائیں گے۔ کوروناکی وجہ سے ملک انتہائی معاشی مشکلات میں مبتلا ہے اور اس تناظر میں ملازمین کو نوکریوں سے برطرف کرنا معاشی قتل کے مترادف ہے۔ جبکہ عمران خان نے حکومت میں آکر یہ وعدہ کیا تھا کہ ان کی حکومت 1کروڑ نوکریاں دیگی اور اسٹیل ملز کو پروفیشنل انتظامیہ لاکر چلایا جائے گا۔ ایک کروڑ نوکریاں تو نہ دی گئی مگر 4544پاکستان اسٹیل ملازمین کو برطرف کردیا گیا۔