ریٹائرڈ ملازمین بقایا جات سے محروم PIA

76

پی آئی اے کے ریٹائرڈ ملازمین کی تنظیم پیارے کے سیکرٹری جنرل سید طاہر حسن نے پی آئی اے کے سربراہ ائر مارشل ارشد ملک سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ عمر بھر پی آئی اے کے لیے شاندار خدمات انجام دینے کے بعد 1998 کی گولڈن شیک ہینڈ اسکیم میں ریٹائر ہونے والے ان چند کمزور و ناتواں محنت کشوں کے بقایا جات کی بھی فوری ادائیگی کے احکامات جاری کریں اور ان حقداروں کو اس ضعیف العمری میں ان کے حق سے محروم نہ رکھیں۔