قومی چیلنج فٹ بال کپ آج سے شروع ہوگا

38

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان فٹبال فیڈریشن کے زیر اہتمام قومی چیلنج کپ آج سے لاہور میں شروع ہورہا ہے جو 20دسمبر تک جاری رہے گا۔ ملک کی 28ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جنہیں 7گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔ پاکستان آرمی ٹائٹل کا دفاع کرے گی۔ٹورنامنٹ میں 58میچز کھیلے جائیں گے۔لیگ کی بنیاد پر کھیلے جانے والے قومی فٹبال چیلنج کپ میں 16ٹیموں کے درمیان پری کوارٹر، کوارٹر، سیمی فائنلز اور آخری معرکہ کپ کے فاتح کے لیے مقابلہ ہوگا۔ زیادہ میچز پنجاب اسٹیڈیم لاہور میں شیڈول ہیں ۔