گیند پکڑنے کی کوشش میں آسٹریلوی کھلاڑ ی وارنر زخمی ہو کر اسپتال منتقل

46

سڈنی(جسارت نیوز)بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرے ایک روزہ میچ کے دوران آسٹریلین کھلاڑی ڈیوڈ وارنر زخمی ہو کر اسپتال منتقل ہو گئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈیوڈ وارنر بھارتی بیٹنگ کے دوران چوتھے اوور میں گیند پکڑنے کی کوشش میں زخمی ہوئے، جس کے باعث انہیں فوری طور پر طبی امداد دی گئی مگر گرواِن انجری کی وجہ سے وہ چلنے سے قاصر رہے چنانچہ انہیں گرائونڈ سے باہر لے جایا گیا۔تاہم اب اطلاعات یہ ہیں کہ انہیں مسلسل تکلیف کی وجہ سے اسکیننگ کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔قبل ازیں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے آسٹریلیا نے بھارت کے خلاف 50اوورز میں 389رنز اسکور کیے۔