یارمحمد شہید کرکٹ ،بلال فرینڈز کولٹس نے افتتاحی میچ جیت لیا

43

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پہلے یار محمد شہید ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ میں لانڈھی جمخانہ گراؤنڈ پربلال فرینڈز کولٹس نے فضل حسین میموریل کرکٹ کلب کو چار وکٹوں سے ہرا دیا۔پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے فضل حسین میموریل نے مقررہ 20 اوورز میں 187 رنز بنائے۔فیضان خان نے 34, محمد شوکت نے 33 اور عبد الکبیر نے 23 رنز بنائے۔رومان خان نے دو وکٹیں حاصل کیں۔جواباً بلال فرینڈز نے مطلوبہ ہدف 6 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔عارف شاہ نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 100 رنز اسکور کیے۔عبدالکبیر نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔اس موقع پر ٹورنامنٹ کا افتتاح کرتے ہوئے ممبر قومی اسمبلی پاکستان تحریک انصاف فہیم خان نے اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا اور ٹورنامنٹ کو شاندار طریقے سے آرگنائز کرنے پر مبارکباد پیش کی۔اس موقع پر گوہر علی خٹک صدر ڈسٹرکٹ کورنگی،شہزاد عالم ،سعید جبار ،ریاض شاہد ،اصغر علی ،کریم بخش عباسی ،توفیق احمد اور دیگر بھی موجود تھے۔