نیوزی لینڈ نے ویسٹ انڈیز کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں ہرادیا

29

آکلینڈ(جسارت نیوز)نیوزی لینڈنے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں ویسٹ انڈیز کو 72رنز سے شکست دیکر3میچوں کی سیریز میں2-0کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔ویسٹ انڈیز کی ٹیم 239رنز مشکل ہدف کے تعاقب میںمقررہ20اوورز میں9وکٹوں کے نقصان پر166رنز ہی بنا سکی۔ویسٹ انڈیز کی جانب سے پولارڈ28،پال26،ہٹ مائر25 اور فلیچر20رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے جبکہ کیویز کی جانب سے جیمی سن اور سینٹنر نے2،2 وکٹیں حاصل کیں۔نیوزی لینڈ کے گیلن فلپس کو میچ میں 108 رنز بنانے پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔اتوار کو کھیلے گئے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر کیویز کو پہلے بیٹنگ دینے کا فیصلہ کیا جو غلط ثابت ہوا۔نیوزی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ہوئیگیلن فلپس کی شاندار سنچری کی بدولت239رنز کا پہاڑ جیسا ٹارگٹ دیا۔گیلن فلپس نے صرف 51 گیندوں پر8چھکوں اور10چوکوں کی مدد سے 108 رنز بنائے جبکہ کونوے65، گپٹل نے34رنز کی اننگز کھیلی۔ویسٹ انڈیز کی جانب سے تھومس ، پولارڈاور العن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ ویسٹ انڈیز کی ٹیم 239رنز مشکل ہدف کے تعاقب میںمقررہ20اوورز میں9وکٹوں کے نقصان پر166رنز ہی بنا سکی۔ویسٹ انڈیز کی جانب سے پولارڈ28،پال26،ہٹ مائر25 اور فلیچر20رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے جبکہ کیویز کی جانب سے جیمی سن اور سینٹنر نے2،2 وکٹیں حاصل کیں۔نیوزی لینڈ کے گیلن فلپس کو میچ میں 108 رنز بنانے پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔دونوں ٹیموں کے مابین تیسرا اور آخری ٹی ٹوئنٹی آج کھیلا جائے گا۔