دورہ پاکستان کے لیے پرامید ہیں، نیوزی لینڈ

58

آکلینڈ(جسارت نیوز)کیویزنے آئندہ برس دورہ پاکستان کا عندیہ دے دیا۔آئندہ سال کے آغاز میں جنوبی افریقی ٹیم کا دورئہ پاکستان شیڈول ہے۔بعدازاں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے قبل اکتوبر میں انگلش ٹیم کا ٹور بھی شیڈول کرلیا گیا، پاکستانی اسکواڈ کورونا کی وجہ سے نیوزی لینڈ میں قرنطینہ کی مشکلات سے گزر رہا ہے۔دوسری جانب مقامی میڈیا میں کیویز کے جوابی دورے کی اطلاعات بھی سامنے آرہی ہیں،فیوچرٹور پروگرام کے تحت پاکستان کو آئندہ سال ستمبر میں 3ون ڈے اور اتنے ہی ٹی ٹوئنٹی میچز میں کیویز کی میزبانی کرنا ہے،اس دورے کے حوالے سے امید کی کرن نظر آنے لگی۔بورڈ کے پبلک افیئرز منیجر رچرڈ بوک کا کہنا ہے کہ ابھی سیریز کے مقام کے بارے میں کچھ طے نہیں لیکن انگلینڈ کا پاکستان جانے کا فیصلہ ہماری نظر میں ہوگا، کھلے ذہن کے ساتھ اس حوالے سے غور کریں گے۔