انڈر16 ہاکی ، آزادکشمیر نے بلوچستان کوشکست دیدی

43

پشاور(جسار ت نیوز)پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیر اہتمام انڈر16 قومی ہاکی چیمپیئن شپ کے دوسرے دن آزاد جموں و کشمیر نے بلوچستان بی کو4-0سے شکست دیدی جبکہ پنجاب اے اور پنجاب سی کے مابین میچ2-2، سندھ بی اور بلوچستان اے کے مابین میچ 1-1 گول سے برابر رہا ۔اتوار کوپاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیر اہتمام انڈر16 قومی ہاکی چیمپیئن شپ کے دوسرے دن 3 میچز کھیلے گئے۔ایونٹ کے دوسرے دن کا پہلا میچ آزاد جموں و کشمیر اور بلوچستان بی کے مابین کھیلا گیا،جو آزاد جموں و کشمیر نے 0-4 سے جیت لیا ۔ آزاد کشمیر کی جانب سے عثمان نے دو، زین اور عزیر نے ایک ایک گول اسکور کیا۔دوسرا میچ پنجاب اے اور پنجاب سی کے مابین کھیلا گیا جو2-2سے برابر رہا۔ ایونٹ کا تیسرا میچ سندھ B اور بلوچستان اے کے مابین کھیلا گیا جو ایک ایک گول سے برابر رہا سندھ بی کی جانب سے فراز جبکہ بلوچستان اے کی جانب سے وکیل نے گول اسکور کیا۔امپائرنگ کے فرائض مبشر,مظہر ریزرو امپائر ساجد تھے۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکریٹری جنرل اولمپیئن آصف باجوہ نے کہا ہے کہ انڈر 16 قومی ہاکی چیمپیئن شپ 20 ء کے کامیاب انعقاد سے پاکستان ہاکی کو گراس روٹ سے نیا ٹیلنٹ ملے گا،کویڈ 19 کی صورتحال کے پیش نظر آفیشلز و کھلاڑی ایس او پیز کا خیال رکھے ہوئے ہیں۔