دادو، امتیاز برہمانی کے قاتلوں کی عدم گرفتاری پر ورثاء کا احتجاج

38

دادو (نمائندہ جسارت) دادو میں 14 روز قبل شہر کے تھانہ اے سیکشن کی حدود میں شہری امتیاز برہمانی کے قتل کا معاملہ، امتیاز برہمانی کے قاتلوں کی گرفتاری کے لیے ورثاء اور ہمدردوں کی جانب سے احتجاجی ریلی نکال کر دادو پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا گیا اور اے سیکشن پولیس کیخلاف شدید نعرے بازی کی گئی۔ مظاہرین ارشاد برہمانی، آصف برہمانی، سکندر مستوئی، مہتاب سمیت دیگر نے کہا کہ دو ہفتے قبل نورانی چوک پر واقع دکان پر مسلح افراد نے فائرنگ کرکے امتیاز اور آصف کو زخمی کردیا تھا، تاہم تین روز قبل زخمی امتیاز برہمانی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے کراچی کے اسپتال میں دم توڑ گیا تھا، قتل کیس میں ملوث مرکزی ملزم بلاول پولیس کی گرفت میں نہ آسکا جو ہمیں بھی دھمکیاں دے رہا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ فوری طور پر امتیاز میر جت کے قاتلوں کو گرفتار کرکے انصاف کیا جائے جبکہ قتل کیس میں نامزد راشد اور محمد خان پولیس کی گرفت میں ہیں۔