انسپکٹر راشد علی بزنجو ایس ایچ او پولیس اسٹیشن گڈانی تعینات

57

لسبیلہ (نمائندہ جسارت)انسپکٹر راشد علی بزنجو کو ایس ایچ او پولیس اسٹیشن گڈانی تعینات ہونے پر مبارک باد پیش کرتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار حب کے مگسی قبائل کے معتبر معزز نوجوان شخصیت میر عبدالعزیز مگسی نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ سب انسپکٹر راشد علی بزنجو سی آئی اے اوتھل بیلہ میں اپنی خدمات انجام دے چکے ہیں بطور انچارج سی آئی اے اوتھل بیلہ میں بہتر کارکردگی کی بنیاد پر ایس ایچ او گڈانی تعینات ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سب انسپکٹر راشد علی بزنجو گڈانی میں منشیات اور جرائم کے خاتمے اور امن امان کی بحالی کے لیے اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے بھر پور کردار ادا کریں گے اور ہم سب انسپکٹر راشد علی بزنجو کو ایس ایچ او گڈانی تعینات ہونے پر مبارک بعد پیش کرتے ہیں۔