کھپرو،لاک ڈائون کی وجہ سے غریب عوام سخت پریشان

38

کھپرو(نمائندہ جسارت)کھپرو شہر میں پہلے ہی غربت سے تنگ اور اوپر سے کورونا کا لاک ڈاؤن اس کی وجہ سے کاروبار حضرات بہت سخت پریشان ہے پہلے یہاں بارش ہوئی ملک کے دوسرے حصوں سے زیادہ تھی۔ اور لوگ بھوک وبد حالی سے پریشان ہیں، کھپرو کے شہر کے اطراف ہتنگو،لون کان، کھائی،دہلیاراورگھڑرڈ شریف کی طرف پانی بھرا ہوا ہے جو ابھی تک نکالا نہیں گیا۔گندم کی بوئی کا وقت آگیا ہے اگر حکومت نے توجہ نہ دی تو حالات مزید خرابہوجائیں گے۔ ہم انتظامیہ سے اپیل کرتے ہیں کہ ہر لحاظ سے دیکھا جائے ورنہ یہاں لوٹ مار چوری کی واردات میں بھی اضافہ ہو رہا ہے اور مزید حالات خراب ہوں گے۔ انتظامیہ کی غفلت اور نہ اہلی بڑھتی جا رہی ہیں جبکہ عوام کا کوئی پرسان حال نہیں غربت کے باعث عوام جرائم کی طرف راغب ہو رہی ہے پڑھے لکھے اور با شعور افراد اپنے بچوں کی ضروریات پوری کرنے کے لیے لوٹ مار اور چوری کرنے پر مجبور ہیں۔ جس کی وجہ سے امن و امان کی صورتحال تیزی سے خراب ہو رہی ہے اور انتظامیہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہیں۔ ہم اعلیٰ حکام سے مطالبہ کرتے ہیں ہیں فوری نوٹس لیا جائے۔