بی جے پی کا لوک سبھا میں مسلمان امیدوار کو سیٹ دینے سے انکار

173

امریکی ریاست کرناٹک کے وزیر کے ایس ایشورپا نے کہا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی شہر بیلاگاوی کی لوک سبھا سیٹ پر ضمنی انتخابات کے لئے کسی بھی مسلم امیدوار کو ٹکٹ نہیں دے گی۔

ایشورپا نے کہا کہ بیلگاوی ہندوتوا کا ایک مرکز ہے اور بی جے پی کی جانب سے وہاں ایک مسلم امیدوار کو کھڑا کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

لوک سبھا بیلاگاوی میں بی جے پی کی ایک نشست ستمبر میں مرکزی وزیر سریش انگادی کی موت کے بعد خالی ہوئی تھی جبکہ ابھی تک الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا ہے۔

بی جے پی کا اس موقع پر کہنا تھا کہ سریش انگادی کے انتقال کے بعد اُن کی نشست پت کسی بھی مسلمان امیدوار کو نہیں لایا جائے گا۔