“کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو بھی سلیکٹڈ نکلے”

151

اسلام آباد: وفاقی وزیر ترقی و منصوبہ بندی اسد عمر نے اپوزیشن پر طنز کرتے ہوئے کہا ہےکہ کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو بھی سلیکٹڈنکلے۔

اسد عمر نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک خبر شیئر کی، جس میں لکھا تھا کہ کینیڈا میں ویکسین لگانے کی مہم کی ذمہ داری سینئر جنرل کو دے دی گئی،انہوں نےٹویٹ میں اپوزیشن پر طنز کرتے ہوئے لکھاکہ ذرا کینیڈا کے اخبار تو دیکھیں کہیں کینیڈا کی اپوزیشن نے یہ تو نہیں کہہ دیا کہ جسٹن ٹروڈو تم تو سیلیکٹڈ نکلے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ینیڈا کی اپوزیشن نے جسٹن ٹروڈو سے یہ تو نہیں کہا کہ ‘تم ایک کٹھ پتلی ہو اور ہمارا مقابلہ تم سے نہیں تمہیں لانے والوں سے ہے’۔

خیال رہے کہ کینیڈا میں کورونا وائرس کی ویکسین لوگوں کو لگانےکی ذمہ داری میجر جنرل ڈینی فورٹن کو دی گئی ہے۔