پی آئی اے کو نقصان پہنچانے والے 2 غیرملکیوں کیخلاف مقدمہ درج

147

پی آئی اےکو مالی نقصان پہنچانے پر ایف آئی اے میں دو غیر ملکیوں کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

ایف آئی آر کے مطابق چار سال قبل پی آئی اے انجینیرنگ ڈائریکٹر نے ایک اسامی کیلیے ریکوزیشن کی، سابق قائم مقام جرمن سی ای او نے مروجہ قوانین کے برخلاف تقرری کرلی۔

مقدمے میں کہا گیا ہے کہ آسٹریلین نژاد ہیلموٹ بیچونفرکی بطورکنسلٹنٹ تقرری بھی خلاف قانون کی گئی، تین ماہ کیلئے آسٹریلین کنسلٹنٹ کو 15 ہزار ڈالر اور دیگر پرتعیش مراعات پر رکھا گیااور کانٹریکٹ رولزریگولیشن کے منافی اور مجاز اتھارٹی کی اجازت کے بغیر کیا گیا۔

ایف آئی آر کے مطابق غیر قانونی تقرریوں سے قومی خزانے کو اس سے کم از کم 50 لاکھ روپے سے زیادہ کا نقصان پہنچا ہے۔

ڈپٹی ڈائریکٹر عبدالرؤف شیخ کا کہنا ہے کہ مقدمے میں نامزد دونوں ملزمان کی گرفتاری کیلئے کوششیں شروع کردی ہیں۔