راولپنڈی : چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ پاکستان اور چین ہر مشکل میں ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے ہیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف سےچینی وزیردفاع نے ملاقات کی،جس میں باہمی دلچسپی کےامورپرتبادلہ خیال کیا گیا،خطےکی سیکیورٹی صورتحال پربھی بات چیت کی گئی۔
جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاک فوج چین کےساتھ برادرانہ تعلقات کواہمیت دیتی ہے،مستقبل کےچیلنجزکےباوجودہمارےتعلقات مضبوط ہوں گے۔
ملاقات میں پاک چین افواج کےدرمیان دفاعی تعاون بڑھانے کیلئے ایم او یو پر دستخط کیے گئے، چینی وزیردفاع نے یاد گار شہداء پر پھولوں کی چادر بھی چڑھائی،چینی وزیر دفاع کو جی ایچ کیو آمد پر گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔