سونے کی قیمت میں بڑی کمی

95

کراچی:سونے کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری،رواں کاروباری  ہفتے کے پہلے روز بھی فی تولہ سونے کی قیمت میں 1150روپے کی بڑی کمی ریکارڈ کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونا 15امریکی ڈالر سستا ہوا جس کے بعد بین عالمی مارکیٹ میں قیمت فی اونس 1772 امریکی ڈالر ہو گئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں قیمتیں کم ہونے کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں ایک ہزار 150روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی اور نئی قیمت ایک لاکھ 8 ہزار 850 روپے ہو گئی ہے،جبکہ دس گرام سونے کی قیمت میں بھی 986 روپے کی تنزلی دیکھی گئی اور نئی قیمت 93 ہزار 321 روپے ہو گئی ہے۔