جوبائیڈن کے پاؤں میں فریکچر ہوگیا

129

نومنتخب امریکی صدرجوبائیڈن کے پاؤں میں معمولی فریکچر ہوگیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق نو منتخب امریکی صدر جو بائیڈن کا ٹخنہ مڑ گیا اور وہ انجری کا شکار ہو گئے۔

ڈاکٹر کیون اوکارن نے سی ٹی سی اسکین کے ذریعے جوبائیڈن کے پاؤں میں فریکچر کی تصدیق کی اور ان کا کہنا تھا کہ جوبائیڈن کو کچھ ہفتوں تک واکنگ بوٹ کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔

President-Elect Joe Biden Injured After Playing With His Dog 'Major'

ڈاکٹرز نے جوبائیڈن کو کچھ روز کے لیے آرام کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ چلنے پھرنے سے اجتناب کریں اور کچھ ہفتوں تک واکنگ بوٹ استعمال کریں۔

امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ جوبائیڈن کاپالتوکتےکےساتھ کھیلتےہوئےپاؤں پھسل گیاتھا اور وہ انجری کا شکار ہوگئے تھے۔

Biden breaks foot while playing with his dog, doctor says | wzzm13.com

دوسری جانب صدر ڈونلڈٹرمپ نے کہا ہے کہ جوبائیڈن کی جلدصحت یابی کےلیے دعا گو ہوں۔