بین الاقوامی ایجنڈےپاکستان پرمسلط نہیں ہونےدیں گے، مولانا فضل الرحمن

188

ملتان : پاکستان موومنٹ ڈیموکرٹیک ( پی ڈی ایم )  کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی ایجنڈےپاکستان پرمسلط نہیں ہونےدیں گے،جس طرح ملتان سےبھگایاہے،اسی طرح حکومت کاتخت گرانےمیں بھی کامیاب ہوں گے۔

پی ڈی ایم کے جلسے سے مولانا فضل الرحمن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر نریندر مودی کے حوالے کر دیا گیا، کشمیر فروش اب فلسطین بھی بیچناچاہتے ہیں، حکومت کی خارجہ پالیسی ناکام ہوچکی ہے،لاہور کے جلسے سے حکمرانوں کا خاتمہ ہو جائے گا۔

سربراہ پی ڈی ایم کا مزید کہنا تھا کہ  ملتان میں تشددکیخلاف جمعہ اورہفتہ کوملک بھرمیں احتجاج ہوگا، 13 دسمبر کو لاہورمیں ٹاکرا ہوگا، لاہور کے جلسے سے حکمرانوں کا خاتمہ ہو جائے گا، ہم نے لاہور اور اسلام آباد کا معرکہ سر کرنا ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ  موجودہ حکمران دھاندلی سے اقتدار میں آئے، پہلے روزسے اقتدارکوتسلیم نہیں کیا، ملتان میں تشدد کے خلاف، اگر ہم جلسہ نہیں کریں گے تو غریب کی آواز کون بنے گا، ہم نےآمروں کامقابلہ کیا یہ حکومت کیا چیزہے۔