پی ڈی ایم جلسہ: وفاقی اور صوبائی وزراءاپوزیشن پر برس پڑے

144

اسلام آباد: وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ بچہ پارٹی گاڈ فادر کی سربراھی میں ابو بچاؤ مہم چلا رہی ہےمریم نواز کی تقریر میں جس طرح کرونا SOPs کا مذاق آڑایا گیا اس سے ان کی عقل کا اندازہ ہوتا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہاکہ  ماسک نہ پہن کر وہ کیا ثابت کرنا چاہتی ہیں؟ بدقسمتی ہے کہ ایسے غیر سنجیدہ اور مغرور لیڈر پاکستان کی قیادت کرنا چاھتے ہیں، خدا کرونا کے بعد ہمیں اس لیڈرشپ سے بھی پناہ دے۔

وفاقی وزیر برائے شعبہ مواصلات مراد سعید نے بھی پی ڈی ایم کے جلسے پر تنقید کرتے ہوئے ٹوئٹ میں کہاہے کہ ان کی کرپشن کادفاع کسی جمہوری کارکن کےبس کی بات بھی نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ آج کے دن کے بعد کسی کو کوئ شبہ نہیں رہنا چاہئیے۔ باپ کے بعد بیٹی، ماں کے بعد بیٹا، بھائ کے بعد بہن یہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ کی جمہوریت ہے۔

صوبائی وزیر برائے جیل پنجاب فیاض چوہان کا کہنا ہے کہ یہ عوام کی خدمت کےلیےنہیں بلکہ پیسہ بنانےکےلیےپھرسےاقتدارچاہتےہیں،پی ڈی ایم فرسٹریشن کاشکارہے،مایوس لوگوں کااجتماع بھی مایوس کن رہا،اپوزیشن کوروناپھیلانےکےبجائےصبرسےنئےجنرل الیکشن کاانتظارکرے۔

معاون خصوصی برائے اطلاعات پنجاب فردوس عاشق اعوان نے بھی ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ 40 سال تک عوامی دولت لوٹنے والے اپنی چوری بچانے کیلئے عوام کے غم کا ڈھونگ رچا رہے ہیں،عوام کی جانوں سے کھیلنے والوں کے خلاف قانون حرکت میں آئے گا۔