‘مجھے گرفتار کرنے والوں کو گرفتار کر لیں گے’

207

پاکستان ڈیموکریٹ موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ مجھے گرفتارکرنے سے پہلے گرفتار کرنے والوں کو گرفتار کرلیں گے۔

ملتان پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ جلسہ گاہ کی طرف جانے کیلئے باہر آگئے ہیں ساتھیوں کے ساتھ جلسہ گاہ جائیں گے اور اس وقت تک نہیں جائیں گے جب تک جلسہ نہ کرلیں۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ کنٹینرز ہٹانے سے متعلق عدالتی فیصلہ حقائق کے مطابق ہے، رضاکار اپنا کردار بھرپور طریقے سے ادا کر رہے ہیں ہمیں کوئی مارے گا تو خاموش نہیں بیٹھیں گے مجھے گرفتارکرنے سے پہلے گرفتار کرنے والوں کو گرفتار کرلیں گے۔

دوسری جانب ن لیگ پنجاب کے صدر رانا ثنااللہ نے خبردار کیا ہے کہ ملتان کی سڑکوں پر خون بہا تو انتظامی افسران انکوائریاں بھگتیں گے ملتان کے شہری باہر نکلیں، “ووٹ کو عزت دو” کیساتھ کھڑے ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ خوفزدہ کٹھ پتلی حکومت نے پورے ملتان کو قیدخانہ بنا دیا، تمام عہدیداران کٹھ پتلی حکومت کے خلاف باہر نکلیں، عوام پر کوئی ظلم برداشت نہیں کریں گے۔