ملتان میں جلسہ اسٹیڈیم کے اندر ہو یا باہر ضرور ہوگا، مریم نواز

137

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد میں بننے والی پاکستان ڈیموکریٹک پارٹی ( پی ڈی ایم) کا ملتان میں جلسہ اسٹیڈیم کے اندر ہو یا باہر ضرور ہوگا.

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے ملتان روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کی نالائقی کیخلاف جدوجہد تو کرنا ہی پڑے گی اور جلسہ اسٹیڈیم کے اندر ہو یا باہر ضرور ہوگا.

انہوں نے کہا کہ جب گھروں پر مشکلات آتی ہیں تو خواتین باہر آتی ہیں اور جب ملک پر مصیبت آئی تو قوم کی بیٹیاں مریم نواز اور آصفہ باہر نکلی ہیں، مریم نواز دو بار گرفتار ہو کر جیل کاٹ چکی ہے، دوبارہ گرفتاری سے  کوئی ڈرنہیں.

مریم نواز نے کہا کہ گزشتہ روز پولیس کے کسی ایک اہلکار نے بھی ماسک نہیں پہنا تھا جبکہ حکومتی وزرا کی جانب سے جلسے ہو رہے ہیں.

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ یہ جلسہ ہونے سے پہلے ہی کامیاب ہوچکا، رکاوٹیں دیکھ لیں، کسی کو شک نہیں یہ حکومت جانیوالی ہے، یہ سب حکومتی خوف کی علامات ہیں.