پیٹرول کی قیمت برقرار، ڈیزل کی قیمت میں اضافہ

123

اسلام آباد: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل کردیا،حکومت نے ڈیزل کی قیمت میں اضافہ جبکہ  پیٹرول ، لائٹ ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمت برقرار رکھنے کافیصلہ کیا ہے۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق  ڈیزل کی قیمت  میں 4 روپےاضافہ ہوا، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 105 روپے 43 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے،جبکہ پیٹرول  ، لائٹ ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمت برقرار رکھی گئی ہے،پیٹرول کی نئی قیمت 100 روپے 69 پیسے ، لائٹ ڈیزل 62 روپے 86 پیسےاور مٹی کے تیل کی  قیمت65 روپے 29 پیسے ہوگی۔