روس اور برطانیہ نے کورونا ویکسین کی تاریخ کا اعلان کردیا

189

روس اور برطانیہ نے رواں سال دسمبر میں کورونا ویکسین کی فراہمی کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق روس نے اپنی دوسری کورونا ویکسین ’ایپی ویک کورونا‘ دسمبر میں لانچ کرنے کا اعلان کیا ہے جبکہ برطانیہ نے بھی کورونا ویکسین اسپتالوں میں دسمبر تک فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

 اسپوتنک وی کے تیسرے مرحلے کے کلینیکل ٹرائلز مکمل ہونے کے بعد اب ایک اور روسی کرونا ویکسین ایپی ویک کرونا اگلے ماہ عوام کے لیے دستیاب ہوگی۔

یہ امید کی جا رہی ہے کہ بڑے پیمانے پر اس ویکسی نیشن کا آغاز نئے سال 2021 میں ہو جائے گا۔

دوسری جانب فائزر کمپنی کی جانب سے تیار کردہ ویکسین سات دسمبر سے برطانیہ کے اسپتالوں میں دستیاب ہوگی، ویکسین سب سے پہلے اسپتال اور ان کے طبی عملے کو مہیا کی جائے گی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق دوسرے مرحلے میں اسی سال سے زائد عمر کے افراد اور کیئر ہومز میں موجود افراد کو دی جائے گی، برطانیہ لائی جانے والی کرونا ویکسین بلیجیئم سے لائی جائے گی۔

آکسفورڈ کی جانب سے تیار کردہ ویکیسن بھی اگلے ماہ کے اختتام تک اسپتالوں کو مہیا کئے جانے کا امکان ہیں۔