مساجد پر کوئی پابندی نہیں، قرآن و حدیث کا درس جاری رہے گا

224

اسلام آباد: وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا ہے کہ مساجد پر پابندی نہیں، مساجد میں قرآن کریم اور حدیث نبوی ﷺ کا درس جاری رہے گا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئیے شفقت محمود نے کہاکہ  تعلیمی اداروں اور مدارس کے ہوسٹلز میں صرف35 فیصد طلبا کو رہنے کی اجازت ہوگی۔

وفاقی وزیر تعلیم نے مزید کہا کہ مدارس حکومتی فیصلے کی پابندی کریں گے،مساجد پر این سی اوسی کی طرف سے کوئی پابندی نہیں ہے،وہاں پر قرآن کریم اور حدیث نبوی ﷺ کا درس معمول کے مطابق ہوگا۔