سندھ ہائی کورٹ نے کے پی ٹی کے 1200 ملازمین کی برطرفی کالعدم قرار دیدی

133

کراچی: سندھ ہائی کورٹ نے کے پی ٹی کے 1200 ملازمین کی برطرفی کو کالعدم قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں کے پی ٹی کے 1200 ملازمین کی برطرفی کے خلاف درخواست پر کیس کی سماعت ہوئی، ملازمین کے وکیل نے عدالت میں موقف پیش کیا کہ 1200 ملازمین کو جون 2012 سے مارچ 2013 کے دوران بھرتی کیا گیا تھا، ملازمین کو ضابطے کے مطابق ملازمت دے گئی اور 2016 میں تمام ملازمین کو مستقل کردیا گیا تھا۔

وکیل نے کہا کہ ملازمین کو 2016 میں قانون کے مطابق مستقل کیا گیا تاہم تمام ملازمین کو سیاسی بھرتی کا الزام لگا کر برطرفی کا نوٹس دے دیا گیا۔عدالت نے ملازمین کی برطرفی کے خلاف درخواستیں منظور کرلیں، اور مختصر فیصلے میں ملازمین کی برطرفی کا نوٹس کالعدم کردیا۔