سکھر میں قومی شاہراہ پر حادثے میں 11 افراد جاں بحق

150

پنو عاقل: سکھر میں قومی شاہراہ پر سانگھی کے قریب اینٹوں کا ٹرک الٹنے کے نتیجے میں 11 افراد جاں بحق ہوگئے۔

سینیئر سپرٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) عرفان سموں کے مطابق قومی شاہراہ پر اینٹوں کا ٹرک مسافر وین پر الٹنے کے باعث حادثہ پیش آیا،مسافر وین رحیم یار خان سے کراچی آرہی تھی، وین الٹنے سے 11 افراد جاں بحق ہوگئے، جاں بحق افراد میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

ایس ایس پی کے مطابق حادثے کے 2 زخمیوں کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔