تھائی لینڈ میں جمہوریت کے حامی کارکن اس بار فوج کے خلاف احتجاج کرنے کے لئے دارالحکومت بینکاک کی سڑکوں پر نکل آئے ہیں۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق لگ بھگ 800 مظاہرین ریلی کی صورت میں فوج کے 11 ویں انفنٹری رجمنٹ کے اڈے پر پہنچ چکے ہیں جو ملک کے شاہی محل سے قریب ہے۔
مظاہرین کے ایک گروپ نے پہلے ہی سے دو بسوں کو تباہ کیا تھا جو اڈے کے داخلی راستے کو روکنے کے لئے استعمال کی گئیں تھیں حفاظتی تاروں کو بھی ہٹا دیا گیا ہے تاہم ابھی تک مظاہرین اور سیکورٹ اہلکاروں کے درمیان کسی بھی قسم کے تصادم کی اطلاع نہیں ملی ہے۔