لاہور ہائیکورٹ ملتان بینچ نے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے بیٹے علی قاسم گیلانی کی رہائی کے احکامات جاری کردیے.
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ ملتان بینچ میں علی قاسم گیلانی کی 30 روزہ نظر بندی کے احکامات کو عدالت میں چیلنج کیا گیا تھا علی قاسم گیلانی کی جانب سے عدالت میں لطیف کھوسہ پیش ہوئے اور عدالت سے استدعا کی کہ نظربندی کے احکامات کو کلعدم قرار دیا جائے.
خیال رہے کہ گذشتہ روز ڈپٹی کمشنر ملتان نے پیپلز پارٹی کے رہنما سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے بیٹے علی قاسم گیلانی کی 30 روز تک نظر بندی کے احکامات جاری کردیے ہیں.
مراسلہ کے مطابق علی قاسم گیلانی نے کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرکے بہت سی زندگیوں کو خطرے میں ڈالا اور اسٹڈیم میں جلسہ کرنا چاہتے ہیں جس کی اجازت نہیں اس لیے 30 روز تک زیرحراست رکھا جائے.