ایس او پیز کی خلاف ورزی، 9 تجارتی مراکز پر جرمانے عائد

140

ریاض: سعودی عرب میں کورونا وائرس کی ایس او پیز کی پابندی نہ کرنے والے 9 تجارتی اداروں پر جرمانے عائد کر دیے گیے جبکہ تجارتی سرگرمیوں کے ذمہ داران کو سماجی فاصلے کے اصول یقینی بنانے کے لیے سختی سے عمل کروانے کی ہدایات کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مکہ مکرمہ میونسپلٹی نے کورونا وائرس کی ایس او پیز کی پابندی نہ کرنے پر 9 تجارتی اداروں پر جرمانے عائد کر دیے ہیں جبکہ میونسپلٹی کی جانب سے وزارت صحت کے جاری کردہ کورونا ضوابط پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لیے تفتیشی کارروائیاں جاری ہیں۔

رپورٹس کے مطابق مکہ میونسپلٹی کے تفتیشی یونٹ نے ایس او پیز کی پابندی پر عمل درآمد کے حوالے سے بازاروں اور تجارتی مراکز پر چھاپے مارے اور اس دوران ایس او پیز کی متعدد خلاف ورزیاں ریکارڈ کی گئیں ہیں جس پر فورا ایکشن لیا گیا۔

مکہ میونسپلٹی نے تجارتی اداروں اور صحت عامہ سے تعلق رکھنے والی تجارتی سرگرمیوں کے ذمہ داران کو تاکید کی ہے کہ وہ سماجی فاصلے کے اصول یقینی بنانے کے لیے اپنے کارکنان اور صارفین سے سختی  سے عمل کروائیں جبکہ ذمہ داران کو تاکید کی گئی ہے کہ دکانوں اور تجارتی اداروں میں سینی ٹائزر فراہم کریں، تمام اداروں میں حد سے زیادہ عملے اور گاہکوں کو جمع نہ ہونے دیں اور اگر کسی کارکن میں کورونا وائرس کی علامتیں دکھائی دیں تو پہلی فرصت میں اسے ڈیوٹی سے روک دیا جائے۔

واضح رہے وزارت صحت کی جانب سے تجارتی اور صنعتی اداروں کو سختی سے ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مقررہ ضوابط پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں تاکہ کورونا وائرس سے محفوظ رہیں۔