چور کی پیزا شاپ کے اندر گھُس کر پیزا بنانے کی ویڈیو وائرل

365

حال ہی میں امریکی ریاست کیلیفورنیا میں ایک چور پیزا ریستوران کا تالا توڑ کر اندر داخل ہوا اور نقدی چوری کرنے اور ڈلیوری کار میں فرار ہونے سے پہلے اُس نے بڑی فرصت سے خود کیلئے ایک پیزا تیار کیا اور کھایا۔

امریکہ میں اس چور کی ویڈیو وائرل ہوئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ یہ اپنے لیے پیزا تیار کررہا ہے۔ اسی ویڈیو نے پولیس کو چور کو پکڑنے میں مدد فراہم کی۔ یہ واقعہ کیلیفورنیا کے شہر فلرٹن میں پیش آیا۔