سندھ ہائیکورٹ : کے پی ٹی ملازمین کی برطرفی کا نوٹس کالعدم

39

کراچی( اسٹاف رپورٹر) کے پی ٹی میں سابق وفاقی وزیر بابر غوری کے دور میں غیرقانونی بھرتیوں کا معاملہ، عدالت نے 1200 ملازمین کی برطرفی کا نوٹس کاالعدم قرار دے دیا۔سندھ ہائی کورٹ میں کے پی ٹی میں سابق وفاقی وزیر بابر غوری کے دور میں غیرقانونی بھرتیوں سے متعلق سماعت میں عدالت نے ملازمین کو برطرف کرنے کا حکم غیر قانونی قرار دیتے ہوئے
ملازمین کی برطرفی کے خلاف درخواستیں منظور کرلیں، جون 2012ء سے مارچ 2013ء کے دوران 1200 ملازمین کو بھرتی کیا گیا تھا ،وکیل صفائی کا کہنا تھا کہ ملازمین کو ضابطے کے مطابق ملازمت دے گئی، 2016میں قانون کے مطابق مستقل کیا گیا ،ملازمین کو سیاسی بھرتی کا الزام لگا کر برطرفی کا نوٹس دیا گیا،عدالت نے مختصر فیصلہ میں ملازمین کی برطرفی کا نوٹس کالعدم کردیا۔